کیلیفورنیا میں سمندری طوفان ، نوجوان لہروں سے کھیلتے رہے

California

California

کیلفورنیا (جیوڈیسک) سمندری طوفان”میری” کے زیر اثر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سے کئی فٹ بلند لہریں ٹکرانے لگیں، خطروں سے کھیلنے والے سرفنگ کرتے رہے۔

جبکہ انتظامیہ ساحل کو بچانے کے لئے ریت کی دیواریں بناتی رہی محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرے درجے کا سمندری طوفان ’’میری‘‘ میکسیکو کے ساحل سے آٹھ سو پچاسی کلومیٹر دور ہے۔

لیکن اس کے زیر اثر لاس ا ینجلس، وینچرا اور ملیبو کا ساحل دس سے پندرہ فٹ بلند لہروں کی زد پر ہے۔ وارننگ کے باوجود لوگ سمندر میں سرفنگ کرتے رہے ۔ پانی کو ساحلی آبادیوں میں آنے سے روکنے کے لئے انتظامیہ نے ریت کی دیواریں کھڑی کیں۔