کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی شہرکیلی فورنیا میں سالانہ جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 100 سے زائد کو گرفتار کر لیا۔ امریکی حکام کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے علاقےIsla Vista کے ایک کالج میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ایک شخص نے شراب کی بوتلوں سے بھرا بیگ ایک پولیس افسر کے منہ پر دے مارا۔ اس کے بعد 15 ہزار حاضرین میں سے کچھ نے پولیس افسران پر پتھروں، اینٹوں اور بوتلوں کی بارش کردی۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 100 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا۔