کیلیفورنیا : ٹرین کو حادثہ، 50 سے زائد افراد زخمی

California Train Accident

California Train Accident

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں میٹرو ٹرین کی گاڑی سے ٹکر میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 51 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکسنارڈ میں تیز رفتار میٹر ٹرین گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور گاڑی نے آگ پکڑ لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد زخمی ہیں اور ریلوے ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔