کیلیفورنیا (جیوڈیسک) نفرت انگیز بیانات سے شہرت پانے والا ڈونلڈ ٹرمپ خود امریکی شہریوں کی نفرت کا شکار۔ کیلیفورنیا کے شہر سِین جوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر مخالفین نے شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں ۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے حامیوں پر انڈے پھینکے ۔ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ لاتیں اور مکے بھی خوب چلے۔
دوسری طرف ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے لیے غیر موزوں ہیں اور ان کا منتخب ہونا تاریخی غلطی ہو گی۔ ٹرمپ ایک نامعقول شخص اور ان کی تجاویز مبہم اور اکثر احمقانہ ہیں۔
خارجہ پالیسی کے نکات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے صدر ہونے سے بیرون ممالک میں جنگ شروع ہو سکتی ہے اور امریکی معیشت تباہ ہو سکتی ہے۔