کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا اگر 40 فٹ لمبی وہیل سے آپ کا ٹاکرا ہو جائے تو کیا ہو، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وہیل کے کشتی سواروں کے قریب آنے کی فوٹیج نے پر دھوم مچا دی۔
کیلیفورنیا کے مونٹیری بیچ پر دو کشتی سوار ویڈیو بنا رہے تھے کہ چالیس فٹ لمبی اور اسی ہزار پانڈ وزنی ہمپ بیک وہیل نے انکے درمیان پانی سے سر نکالا تو خاتون کی چیخ نکل گئی۔ امریکی قانون کے مطابق وہیل کے ایک سو فٹ تک قریب جانے کی ممانعت ہے۔ لیکن شاید وہیل کو اس قانون کا علم نہیں تھا اسی لئے وہ انسانوں کے اتنا قریب آ گئی۔