لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ مزید بڑھ رہی ہے۔لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں لگنے والی آگ نے 20 ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ آگ کئی دنوں سے لگی ہوئی ہے اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پھیل رہی ہے۔
امریکی ادارہ برائے جنگلات کے مطابق اب تک آگ سے 5 مکانات تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد رہائش عمارتوں کو خالی کرایا جا چکا ہے ، فائر فائٹرز آگ بھجانے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔ لاس اینجلس کاونٹی حکام کے مطابق آگ سے فضا میں مضر صحت دھواں پھیل رہا ہے جس سے رہائشی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔