کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ کیلیفورنیا میں تیز بارش نے سیلاب کی سی صورتحال پیدا کر دی۔
لاس اینجلس میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا جبکہ درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو کر رہ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے گاڑیوں میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالا۔ کیلی فورنیا کی چورانوے فیصد آبادی کو مئی دو ہزار تیرہ سے خشک سالی کا سامنا تھا تاہم بارش کے بعد ہر طرف جل تھل ہو گیا۔