کیلیفورنیا: والی قرار پایا دنیا کا سب سے بدصورت کتا

Dog

Dog

دنیا میں خوبصورت ترین انسان و جانوروں کے انتخاب کے لیے مقابلہ حسن کا رواج عام ہے لیکن اب عالمی بدصورت ترین ٹائٹل کے حصول کیلیے بدصورت کتوں کا میلہ سج گیا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سجا بدصورت ترین کتوں کا پچیسواں عالمی میلہ جس میں اپنی بد صورتی کے جلوے دکھانے لیے دنیا بھر کے کتوں نے حصہ لیا ۔ چھوٹے بڑے مختلف رنگ و نسل کے کتوں نے عالمی مقابلہ بدصورتی کو لگا دئیے چار چاند۔ لیکن بدصورتی کا عالمی تاج پہنا اس چھوٹیاور موٹے شکا گو سے تعلق رکھنے والے وائٹ اینڈ بران چارسالہ والی نام کے کتے نے جس کی اداں نے ججوں کا دل موہ لیا۔

اس موقع پر والی کی مالکہ ٹیمی باربی کا کہنا تھا لوگ اس کے گھر آکر کتے کو ناپسند کرتے تھے لیکن وہ اپنے کتے کوہمیشہ سے پیار کرتی رہی ہے۔ جیتنے والے کتے والی کے مالک باربی کو مقابلہ منتظمین کی جانب سے 1ہزار 500 ڈالر کی انعامی رقم، ٹرافی اور فوٹو سیشن کیساتھ ایک پرتعیش ہوٹل کے شاندار سویٹ میں ڈنر دیا گیا جبکہ منتظمین کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے سے فاتح کتے والی اور اس کی مالک باربی کو مختلف ٹی وی چینلز پر مدعو کیا جائے گا۔