کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی اسلام کے لئے خدمات رہتی دنیا تک جاری رہے گی آپ نبی کریم ۖ کے سچے اور پکے ساتھی اور محبوب خلیفہ تھے آپ نے اپنی غیر موجودگی میں حضرت ابوبکر کو ہی امامت کرانے اور حج بیت اللہ کیلئے جانے والے وفود کا سربراہ مقرر کیا
ان خیالات کا اظہار جامعہ شمش العلوم بارویہ میں خطاب کرتے ہوئے قاری عظمت اللہ باروی قاری منظور احمد قادری اور قاری حفیظ اللہ نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت خلفہ راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے اس موقع پر جمعت علماء پاکستان کے سرپرست حاجی عبدالعزیز انصاری ،صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ، قاری جعفر سمیت بہت سے افراد موجود تھے۔