کیلبری فونٹ کی بنیاد پر جعلی دستاویز کا معاملہ، مریم نواز کی درخواست منظور

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے کیلبری فونٹ کے حوالے سے جعلی دستاویزات دینے کی دفعہ حذف کر دی۔

اس موقع پر عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور کہا ٹرائل میں وہ جعلی دستاویزات کو ثابت کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعلسازی کا الزام ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، الزام ثابت ہونے پر قانون کے مطابق الگ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔