نوم پنہہ (جیوڈیسک) کمبوڈیا کی ایک عدالت نے حزب اختلاف کے 11 ارکان کو 7 سے 20 برس تک کی سزائیں سنا دیں۔
بدھ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ کمبوڈیئن نیشنل ریسکیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ان افراد پر ایک حکومت مخالف مظاہرے کے بعد بغاوت کی کوشش کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق ان افراد کو سات سے بیس برس تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔