کیمرج یونیورسٹی سے الحاق شدہ مائرز کالج کوٹ سرفراز خان چکوال نے انٹر نیشنل سکول ایوارڈ جیت لیا

چکوال : کیمرج یونیورسٹی سے الحاق شدہ مائرز کالج کوٹ سرفراز خان چکوال نے انٹر نیشنل سکول ایوارڈ جیت لیا۔کالج ہذا کو بین الا قوامی سطح پر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے پر انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ضمن میں برٹش کونسل کے زیر ِ اہتمام ایک پرُ وقار تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں منتخب شدہ پندرہ سکولوں کو مدعو کیا گیا ۔مائرز کالج کی جانب سے یہ ایوارڈ سکول پرنسپل نے وصول کیا۔

واضع رہے کہ یہ ایوارڈ انٹر نیشنل سطح پر جیتنا نہ صرف سکول ہذا کے لئے بلکہ ضلع چکوال کے لئے بھی باعثِ فخر ہے۔چیر مین راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اس خوشی کے موقع پر امریکہ سے تمام کالج سٹاف اور خصوصاََ اُن طالب علموں کومبارک باد دی ہے جہنوں نے اعلیٰ نصابی سر گرمیوں کا مظاہرہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی سکول ہذا اعلیٰ کا رکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔