کیمرے نصب،غیر قانونی گاڑیوں کی پکڑممکن۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس

SSP Traffic Police

SSP Traffic Police

گل بہارٹریفک آفس میں ایس ایس پی آصف اقبال نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ پشاور شہر کو مانیٹرز کرنے کے لیے کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔ گل بہار ٹریفک آفس میں ایس ایس پی آصف اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ پشاور شہر میں ہمارے پراجیکٹ تیار کیئے جارہے ہیں جوہر جگہ کیمرے نصب کیئے جائیں گے جس کی وجہ سے غیر قانونی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جن افراد کے پاس گاڑیاں کی نمبر پلیٹ نہیں ہیں یا فینسی ہیں یا تو رجسٹرڈ نہیں کی ہوئیں توان سے درخواست کی جاتی ہے کہ دس جون سے پہلے اپنی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ تبدیل کرلیں یا رجسٹرڈ کرالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ٹریفک پولیس کو کارروائی کرنے کا حق حاصل ہوگا اوران افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جنہوں نے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ نہیں لگوائی ہوں گی۔