کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم متحرک ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) محرم الحرام میں ممکنہ طورپر دہشت گردانہ کارروائیوں اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کیلئے کراچی پولیس کے کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم اور کے ایم سی کے کمانڈ این کنٹرول روم بھر پور طریقے سے کام کررہے ہیں

شہر کی سیکیورٹی صورتحال اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے دونوں کمانڈ اینڈکنٹرول رومز کے تحت شہر میں ہزاروں کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور کچھ خراب کیمروں کی فوری مرمت بھی کی جارہی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ان خفیہ کیمروں کے لگ جانے سے پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔