کیمرون کی فوج نے بوکو حرام کے قبضے سے سرحدی گاوں چھڑا لیا

Nigeria

Nigeria

یاوندے (جیوڈیسک) کیمرون کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے کئی افراد یہاں پہنچ رہے ہیں اور صورت حال خراب ہو رہی ہے۔

کیمرون اور نائیجیریا کے تقریباً 10,000 شہری اس لڑائی سے بھاگ کر شمالی کیمرون کے کولو فاٹا اور مورا کے سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ مقامی عہدیداورں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑائی کئی ہفتے پہلے اس وقت شروع ہوئی جب بوکو حرام کے جنگجووں نے سرحد کو پار کیا۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ بوکو حرام نے ایشی گاشیا کو نشانہ بنایا ہے۔ جان لیوا حملے 2009 میں شروع ہوئے تھے۔

اور گزشتہ سال جنگجووں نے گرجا گھروں اور عمارتوں کو آگ لگائی لوٹ مار کی اور ایک عیسائی مبلغ کو ہلاک کیا۔ کیمرون کے وزیر دفاع ایڈگارڈ الین میبینیگو نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک کامیاب فوجی کارروائی کے بعد ایشیا گاشیا میں صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔