کیمرون : بوکو حرام کے جنگجوؤں نے عورتوں اور بچوں سمیت 80 افراد کو اغوا کر لیا

Boko Haram kidnapping

Boko Haram kidnapping

کیمرون (جیوڈیسک) نائیجریا سے آنے والے بوکو حرام کے جنگجوؤں نے تورو کے علاقے میں 2 دیہاتوں پر حملہ کیا اور گھروں کو آگ کر 80 افراد کو اغوا کر لیا۔

حکام کے مطابق بوکو حرام کی جانب سے یرغمالی بنائے گئے افراد میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

کیمرون کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ بوکو حرام کی کارروائی میں کئی افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

کیمرون کی حکومت نے بوکو حرام کی مبینہ کارروائی پر نائیجریا سے احتجاج کیا ہے۔