کیمپ ہاکی کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہو گا، چوہدری اختررسول

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) ہاکی ٹیم کے چیف کوچ چوہدری اختر رسول نے کہا ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے ایبٹ آباد میں لگایا جانے والا کیمپ کھلاڑیوں کیلئے انتہائی مفید مند ثابت ہو گا، کیمپ کو بہت جلد ایشین چمپئنز ٹرافی جیتنے والے کھلاڑی بھی جوائن لر لیں گے۔ ایبٹ آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے لئے لگائے گئے کیمپ کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اختر رسول نے کہا کہ ٹیم سنئیر اور جو نئیرکھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ لیگ کیلئے نئے کھلاڑیوں کو کیمپ میں زیادہ تعداد میں مدعو کیا ہے تاکہ وہ بھی سنئیرکھلاڑیوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھا سکیں، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اورسندھ میں گرمی کی لہر میں اضافہ کے بعد ایبٹ آبادمیں کیمپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو آئیڈیل موسم میں ٹریننگ کا موقع مل رہا ہے، اور ہاکی ٹیم ورلڈ لیگ اور دورہ یورپ میںاچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔