کیمپ جیل لاہور میں نان لانے پر پابندی عائد

Naan

Naan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے کیمپ جیل لاہور میں قیدی بیٹے کو منشیات فراہم کرتے ہوئے والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمہ فرزانہ اپنے بیٹے کاشف کے لئے نان میں قیمہ کی بجائے چرس بھر کر لائی تھی۔ خاتون سے قیمہ کی بجائے چرس بھرے تین نان برآمد کر لئے گئے۔

خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کاشف جیل میں منشیات کا کاروبار کرنا چاہتا تھا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کے بعد جیل میں نان لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔