انتخابی مہم کے دوران عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی میرے لئے اعزاز ہے، محمد اسلم

شیخوپورہ : وارڈ نمبر 12 سے کونسلر کے امیدوار میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی میرے لئے اعزاز ہے، انتخابات میں کامیابی کے فوری بعد اولین ترجیح ہو گی کہ اپنے علاقہ کے عوام کو لاحق تمام تر دشواریاں دور کی جائیںاور ایسے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جائیں جن سے اہلیان حلقہ کا معیار زندگی بلند ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ اہلیان حلقہ اپنے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر باصلاحیت قیادت منتخب کریں تا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کا عمل پروان چڑھ سکے اورمفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر کے عوامی سیاست کو فروغ دیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر بھی عوامی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے گی اور حلقہ کی عوام کو بلا امتیاز و تفریق تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔