لاہور (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے رہا ئشی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے گزشتہ روز ان کے کیمپس کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ضم کر نے کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔
طلبا کے مطا بق وہ فیصل آباد یو نیورسٹی کے سب کیمپس ڈیرہ غازیخان میں تعلیم حاصل کررہے تھے لیکن ان کے کیمپس کو غازی یونیورسٹی میں ضم کر دیا گیا ہے تاہم ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو چند دنوں میں فیصلہ کر ے گی۔