کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ساحلی پٹی پر پرندوں کا شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات (وائلڈ لائف) گیان چند اسرانی نے سندھ کی ساحلی پٹی پر پرندوں کے شکار کے لیے قائم غیر قانونی کیمپس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کنزرویٹیو سندھ کو فوری طور پر کارروائی کی ہدایت دی ہے اور 3 دن کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرندوں کے شکار کے لیے قائم کیمپس ختم کرکے شکاریوں کو گرفتار کیا جائے۔