کینیڈا : طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران 23 مسافر زخمی

Aircraft Emergency Landing

Aircraft Emergency Landing

ہیلی فیکس (جیوڈیسک) کینیڈا کے مشرقی ساحلی شہر ہیلی فیکس میں ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران تئیس مسافر زخمی ہو گئے۔

ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے پرواز کرنے والے طیارے ایئر بس اے تین سو بیس پر ایک سو تینتیس مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔

لینڈنگ کے وقت ایئر پورٹ پر شدید برف باری ہونے کے باعث طیارہ پھسل گیا۔