ٹورنٹو (جیوڈیسک) چوبیس سالہ کارپورل نیتھن سیریلو کی آخری رسومات ہیملٹن کے گرجا میں ادا کی گئیں۔ سیکڑوں لوگوں نے گرجا گھر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم سٹیفن ہارپر نے کارپورل سیریلو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔
کہ انکا نام ان بہادروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ کارپورل سیریلو 22 اکتوبر کو فوجیوں کی یادگار پر ایک شخص کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔