ٹورنٹو(جیوڈیسک)کینیڈا میں ٹرین پر حملے کی منصوبہ بندی کے دونوں ملزموں کی عدالت میں پیشی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کینیڈا میں مسافر ٹرین پر حملے کرنے کے الزام میں پکڑنے جانے والے دو ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دونوں نے ملزمان نے عدالت میں اپنا جرم ماننے سے انکار کر دیا۔ 30 سالہ تیونس نژاد شہاب اصغر نے عدالت میں بیان دیا کہ اس پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں جبکہ دوسرے ملزم جیسر کے وکیل نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسر ابھی صدمے کی حالت میں ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے اور انھیں ایران سے مدد فراہم کی جاتی تھی۔