کینیڈا: خام تیل سے لدی ٹرین پٹری سے اترنے پر دھماکہ،آگ پر قابو پا لیا گیا

Train Explosion

Train Explosion

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں خام تیل اور گیس لے جانے والی ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد آگ کا شکار ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کینیڈا کے شہر ایڈ مونٹن سے آنے والی گیس اور خام تیل سے لدی ٹرین ویسٹ بانڈ کے مقام پر پٹری سے اتر گئی جس کے بعد اس میں دھماکے سے آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائیر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، ریلوے انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔