اسلام آباد : اکنا ریلیف کینیڈا کے ڈائریکٹر مظہر لطیف نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے دفاتر کا دورہ کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر تعمیر رازی تشریف لائے اوررازی ہسپتال کے کنسٹریکشن ورک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ الخدمت کی انتظامیہ جلد سے جلد اس پراجیکٹ کو مکمل کرکے عوام کے لیے معیاری صحت کی سہولیات کا آغاز کر یگی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے شاہد شمسی ، شہزاد سلیم عباسی اور رضوان مظفر بھی موجود تھے۔
مظہر لطیف ڈائریکٹر اکنا ریلیف کینیڈا نے الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر راولپنڈی اور اسکے مختلف شعبہ جات سب آفس ایچ آر، میڈیا، پی آر، فنانس، ایڈمن اور ٹریننگ ہال کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے شہزاد سلیم عباسی نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
شہزاد سلیم نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سات بڑے پروگراموں ڈیزاسٹرمینجمنٹ۔ آرفن کئیر۔ ہیلتھ ۔ایجوکیشن۔ صاف پانی۔کمیونٹی سروسزاور روزگار پروگرام میں کام کررہی ہے جن کا نیٹ ورک اپنے ہزاروں رضاکاروں کے ساتھ پورے ملک میں موجود ہے۔
اکنا ریلیف کینڈا کے مظہر لطیف نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک اور بیرونِ ملک میں سماجی خدمات مثالی ہیں، الخدمت نے ہمیشہ دُکھی انسانیت کے زخم پہ مرہم رکھا، اورمعاشرے کے پسے ہر طبقے کے لیے اپنی خدمات کے مشن کو جاری رکھا۔