نیویارک (جیوڈیسک) تین افغان فوجی غیر قانونی طور پر کینیڈا جانے کی کوشش میں امریکا کینیڈا بارڈر پر پکڑے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین افغان فوجی اہلکار، جو امریکی ریاست “میساچوسٹس” کے ایک فوجی اڈے پر تربیتی مشق کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔
اُنھیں اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ کینیڈا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ افغان فوجی مشقوں سے کیوں بھاگے۔ اِن گرفتار افغان فوجیوں کی شناخت میجر جان محمد عرش، کپتان محمد ناصر اسکرزادہ اور کپتان نوراللہ امین یار کے نام سے ہوئی ہے۔