کینیڈا کے شہر مونٹریال میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے پلانٹ میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مونٹریال کے علاقے کیوبس میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والے پلانٹ میں صبح سویرے ہونے والے دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
جس کے بعد پولیس نے پلانٹ کے اطراف کے علاقے خالی کرالئے اور قریبی ہائی وے کو آمدو رفت کے لئے بند کر دیا۔ شام کے وقت ہائی وے کو کھول دیا گیا اور لوگوں نے گھروں کو واپس لوٹنا شروع کر دیا۔