کیوبیک (اصل میڈیا ڈیسک) کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر قرون وسطیٰ کے دور کا لباس زیب تن کیے شخص نے تلوار سے حملہ کرکے 2 شہریوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے قدیم کے علاقے پارلیمنٹ ہل میں تلوار بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کے احترام کے پیش نظر متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے۔ ملزم کے حوالے سے بھی کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بات واضح کی ہے کہ حملہ اجتماع پر کیا گیا یا مخصوص لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔