کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زند گی مفلوج ہو گیا۔ 3 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ البرٹا میں 100 ملی میٹر سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
سیلاب کی وجہ سے سٹی سنٹر، گھر اور کاروباری دفاتر پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو چکی ہے۔ بیشتر سڑکوں اور پلوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی اور شہریوں کو سڑکوں اور دریاوں سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔