کینیڈا: شدید برفباری، ٹریفک حادثے میں سو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

Heavy Snowfall

Heavy Snowfall

اونٹاریو (جیوڈیسک) کینیڈا میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اونٹاریو میں ٹریفک حادثے میں سو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

کینڈا کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث مختلف شاہراوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حد نظر کم ہونے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سب سے بڑا حادثہ صوبے اونٹاریو میں ہوا جہاں سو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے امدادی کار روائیوں کے دوران 4 سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔