کینیڈا : حجاب پہننے پر پابندی کیخلاف مظاہرہ

Montreal

Montreal

مانٹریال (جیوڈیسک) کینیڈا میں حجاب اور عمامہ پہننے پر مجوزہ پابندی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ کینیڈا میں سرکاری ملازمین کے حجاب اور عمامہ پہننے پر مجوزہ پابندی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں آ گئے۔ مانٹریال میں ہونے والے مظاہرے میں مسلمان، یہودی، عیسائی، سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے ارکان سب ہی شریک ہوئے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ مجوزہ پابندی شہری آزادی کا مسئلہ ہے۔

جسے وہ قبول نہیں کریں گے۔ کینیڈا کے صوبے کیوبیک کی ایک پارلیمانی جماعت سرکاری ملازمین پر حجاب، عمامہ اور دیگر مذاہب کی علامات سمجھی جانے والی اشیا پہنے پر پابندی کا بل تیار کر رہی ہے۔ بل منظور ہوا تو اس کا اطلاق اساتذہ، پولیس اہل کاروں، ہسپتال عملے، ججز اور دیگر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔