کینیڈا نے حجاب پہننے والی مسلمان خاتون کو پولیس میں ملازمت کی پیشکش کر دی

Canada

Canada

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کی ایڈمونٹن پولیس سروس نے امریکہ میں مقیم مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے پولیس میں ملازمت نہ ملنے پر کینیڈا میں ملازمت کی پیشکش کر دی ہے۔

ایڈمونٹن پولیس میں بھرتی کے ذمہ دار سٹاف سارجنٹ مارک فارنیل کو انٹرنیٹ پر صومالی نژاد امریکی خاتون اسمھان عیسیٰ کی داستان پڑھنے کو ملی تو انہوں نے ان سے رابطہ کیا۔فارنیل کے مطابق ایڈمونٹن پولیس نے مسلمان خواتین کے لئے ایک ایسا یونیفارم تیار کیا ہے جس میں حجاب شامل ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 29 سالہ اسمھان کو پولیس سروس میں شامل ہونے کا موقع دیں گے۔

سمھان عیسٰی کا کہنا ہے کہ میں اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کررہی ہوں۔اس سے پہلے امریکی ریاست اوہائیو میں انہیں بتایا گیا کہ وہ ٹریننگ کے دوران اپنا حجاب نہیں پہن سکیں گی۔