ممبئی (جیوڈیسک) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد مس یونیورس 2012 سحر بی نیاز نے بالی وڈ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔ سن دوہزاربارہ میں اپنے حسن کیبل بوتے پر مس یونیورس کا خطاب پانیوالی سحربی نیاز اس وقت کینیڈا اور امریکا کی کئی ٹی وی سریلز میں کام کر رہی ہیں۔
سحر بی نیاز کیوالدین کا تعلق ایران سے ہے جبکہ وہ خود بھارت میں پیدا ہوئیں۔بالی وڈ میں قدم جمانے کیلئے مس یونیورس نے نامور پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ بالی وڈ میں خوبصورتی کا تاج سر پرس جانی والی کئی حسینائیں اداکاری کیجوہر دکھا رہی ہیں جن میں مس سری لنکا جیکولین فرننڈز کانام نمایاں ہے۔