اوٹاوہ (جیوڈیسک) مسی ساگا کی ایک مسلمان خاتون نے وفاقی حکومت کی جانب سے شہریت کا حلف اٹھانے کی تقریب میں چہرہ ڈھانپنے، حجاب اوڑھنے کی پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ پالیسی اس کے چارٹر رائٹس اور مذہبی عقائد و ڈریس کوڈ کے خلاف ہے۔
شہریت کا حلف اٹھانے کی تقریبات میں حجاب اوڑھنے پر پابندی سابق وزیر امیگریشن جیسن کینی نے عائد کی تھی۔
زنیرا اسحاق نے 15 سال کی عمر میں حجاب اوڑھنا شروع کیا تھا، اس کا کہنا تھا کہ یہ حجاب اب اس کی شناخت ہے۔ زنیرا کو اس کے شوہر نے سپانسرشپ پر کینیڈا بلایا تھا۔