کوبیک (جیوڈیسک) کینیڈا کے صوبے کوبیک میں ایک اولڈ ہوم میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 30 معمر افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ آدھی رات کو لگی جسکی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹوں کے مطابق جب تک امدادی کارکن اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچتا، اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولڈ ہوم میں تقریباً 50 سے 60 افراد رہائش پذیر تھے، امدادی کارکنوں نے چند لاشیں تو نکال لی ہیں تاہم جلے ہوئی ملبے اور خاکستر چیزوں میں سے باقی افراد کی لاشوں کو نکالنا بڑا مرحلہ ہے۔