کینیڈا : اوٹاوا میں ریل گاڑی کی ٹکر سے 6 بس مسافر ہلاک، 30 زخمی

Canada

Canada

کینیڈا (جیوڈیسک) اوٹاوا میں ریل گاڑی کی ٹکر سے چھ بس مسافر ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ڈبل ڈیکر بس ریلوے لائن پر پھنس گئی اور ٹورنٹو جانے والی ٹرین نے اسے ٹکر مار دی۔ پانچ مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ چھٹا مسافر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ گیارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹکر سے بس کا اگلا حصہ ٹوٹ کر علیحدہ ہو گیا جبکہ ٹرین کا انجن پٹری سے اترا۔ ایک ٹرین مسافر کا کہنا تھا کہ انہیں ہلکا سا جھٹکا محسوس ہوا تھا جسکے بعد دھواں نظر آیا۔