کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں مسلح افراد کی فائرنگ، فوجی زخمی، ایک حملہ آور ہلاک

Canada Firing

Canada Firing

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔

جبکہ پارلیمنٹ کی عمارت کو حفاظتی محافظوں نے حصار میں لے کرفوری طورپر اس کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اور مسلح افراد بھی عمارت میں موجود ہیں۔

مسلح شخص نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کے دروازے کو فوری طور پر بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے کر مسلح شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

کینیڈا کے ریڈیو کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین کاکہنا تھا کہ مسلح شخص نے اپنا چہرہ کپڑے سے چھپا رکھا ہے۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر کے ان کا آفس بند کر دیا گیا۔