ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔
کینیڈا کے وزیرعظم جسٹس ٹروڈو نے تصدیق کردی ہے کہ صوبے سَسکاچَوّن کےقصبے لالوشے کے اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام والدین کے لیے یہ صورت حال ایک بدترین ڈرائونے خواب کی طرح ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں ۔
فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویناک ہے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعدکمیونٹی اسکول کی دونوں عمارتوں کو بند کردیا گیا ہے،جہاں تقریبا 9 سو طلبہ زیر تعلیم ہیں۔