میڈرڈ (جیوڈیسک) کینیڈا نے سربیا کو ڈبلز میچ میں شکست دے کر ڈیوس کپ سیمی فائنل میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی، رافیال نڈال کی فتح نے اسپین کو ورلڈ گروپ میں پہنچا دیا۔ بلغراد میں کھیلے گئے ڈبلز میچ میں ڈینئیل نیسٹر اور ویزیک پوسپیسیل بہترین فارم میں نظر آئے۔
کینیڈین پئیر نے میزبان کھلاڑیوں نیناڈ زمون جچ اور ایلیجا بوزول جیچ کو پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ سات، چھ چار، تین چھ، سات چھ اور دس آٹھ رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی کینیڈا کا سربیا کے خلاف دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔
ادھر میڈریڈ میں رافیال نڈال اور مارک لوپیز پر مشتمل پئیر نے یوکرینین جوڑی کو ہرا کر اسپین کو تین صفر کی برتری دلا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اسپینش ٹیم ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ میں پہنچ گئی۔ اسپینش کھلاڑیوں کی جیت کا اسکور چھ دو، چھ سات، چھ تین اور چھ چار رہا۔