کینیڈا میں شدید بارشیں اور سیلاب، 4 افراد ہلاک

Canada Flood

Canada Flood

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے چار افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا میں طوفانی بارشوں کے بعد دریا میں سیلاب آ گیا ہے۔

سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ Calgary اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ سیلابی پانی میں ڈوب کر چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔