کینیڈا میں شدید برفباری، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

Snowfall

Snowfall

اوتاوا (جیوڈیسک) کینیڈا میں شدید برفانی طوفان نے ٹورنٹو کو برف سے ڈھک دیا ہے جبکہ امریکا کی کئی ریاستوں میں برفانی طوفان کاخدشہ ہے۔ کینیڈا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہو گیا ہے۔

درخت گرنے کے نتیجے میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ٹورنٹو میں تقریبا ڈھائی لاکھ اور اونٹاریو میں ساڑھے تین لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ برفباری کے باعث ٹورنٹو کی سڑکیں بند ہیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب امریکا کے محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں ممکنہ برفانی طوفان، تیزہواں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

کرسمس کے موقع پر امریکا میں تقریبا آٹھ کروڑ سے زائد لوگ ہائی ویز اور پچپن لاکھ سے زائد افراد ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کریں گے۔ خراب موسم کے باعث کئی ریاستوں میں امریکیوں کی کرسمس اور نیو ائیر کی چھٹیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔