ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے کئی علاقوں میں 10 دنوں سے بجلی غائب ہے، حکام کا کہنا ہے کہ بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔
ٹورنٹو کے میئر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی پریشانی جلد از جلد ختم کر دی جائے گی اور متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کر دی جائے گی۔ ٹورنٹو میں 21 دسمبر کو شدید برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے اور تیز ہواوٴں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
جس کے باعث 7 لاکھ افراد کو 10 دنوں سے بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ بجلی کی بحالی پر 10 ملین کینیڈین ڈالر کی لاگت آنے کا امکان ہے۔