اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا کے دارالحکومت ونی پیگ میں پولیس کو ایک سٹوریج لاکر سے چار بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کو اس سلسلے میں سٹوریج کمپنی کے ایک ملازم نے فون کیا تھا۔
لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں یہ لاشیں ان بچوں کی تو نہیں جن کی گمشدگی کی رپورٹس درج کرائی گئی ہیں۔ لاشیں کمسن بچوں کی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لاشیں کب سے لاکر میں موجود تھیں۔