کینیڈا(جیوڈیسک) کے شہر ٹورنٹو میں موسم سرما کی برف باری نے زندگی منجمد کردی۔برف باری پچیس سینٹر میٹر تک ریکارڈ کی گئی جس نے پانچ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ شدید طوفانی برف باری کے باعث ٹورنٹو کے گرد و نواح کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔
شہر میں طوفانی برفباری کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ،ماہرین کے نزدیک برفانی طوفان کی رفتار فی گھنٹہ پچاس کیلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید برف باری کے باعث اسکول اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں ،ماہرین موسمیات کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے بعد کینیڈا میں یہ شدید طوفانی برف باری تھی۔