کینیڈا میں دہشتگردی کا خطرہ، داعش اور القاعدہ کے جنگجو سرگرم

Alqaida

Alqaida

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا۔ داعش اور القاعدہ کے جنگجو سرگرم ہو رہے ہیں، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آج اہم اعلان کریں گے۔

داعش اور القاعدہ کے جنگجووٴں کینیڈا میں اپنے نیٹ ورک کو مزید فعال کر لیا۔ کینیڈین حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے خطرے کا لیول بڑھا دیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے درجے کو کم سے بڑھا کر درمیانہ کر دیا ہے اورخطرے کی سطح میں اضافہ کسی مخصوص دھمکی کے باعث نہیں کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افراد اور گروہ کی نشاندہی ہوئی ہے جو دہشتگرد حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس حوالے اس برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج اہم اعلان کر رہے ہیں۔