کینیڈا: دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قوانین کی تجویز

Canada

Canada

اوٹاوہ (جیوڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم سٹیفن ہارپر نے کہا ہے دہشت گردی سے متعلق تجویز کردہ نئے قوانین کے تحت کینیڈا کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی حوصلہ افزائی ایک جرم بن جائے گا۔

نئے قوانین کے تحت ملک کی خفیہ ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ ہوگا اور اسے حملے روکنے کے لیے براہ راست کارروائی کرنے کی اجازت ہو گی۔

پچھلے سال کینیڈا پر ہونے والے حملوں کے بعد ان قوانین کے مسودے پر کام شروع ہو تھا۔