کینیڈا، اے ٹی پی ٹینس، جوکووچ کی فتح

Jukuuch

Jukuuch

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کینیڈا میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے، ساتھ ہی جیت کا جشن ناچ کر منانے سے فین گروپ میں بھی اضافہ کر لیا۔ کینیڈا میں اے ٹی پی ٹینس مقابلوں میں سربین اسٹار نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے میزبان ملک کے فلوریان میئر پر اپنی دھاک بٹھائی۔

چھ دو اور چھ ایک کی جیت نے جوکووچ کی ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے بعد کامیاب واپسی کا اشارہ دیدیا۔ ٹاپ سیڈ کھلاڑی کی جیت اپنی جگہ، اس کھیل کود کے بعد ناچ کود نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ جوکووچ اپنی فتح کے بعد مستی میں آ گئے۔ ان کے ڈانسنگ اسٹیپس نے سب کے دل موہ لئے۔ اس سے پہلے ماسکو میں یوسین بولٹ کے ڈانس نے بھی شائقین کو سحر زدہ کر دیا تھا۔