کینیڈا(جیوڈیسک)کینیڈا میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔
کینیڈین پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دہشت گرد کینیڈین مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 22 اگست سے ملزمان پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ دونوں کے نام شہاب اصغراو ررائید جیسر ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں مونٹریال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کو ایف بی آئی کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایران سے مدد حاصل کر رہے تھے۔