ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی جگہ سے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حادثہ تھا یا گاڑی جان بوجھ کر چڑھائی گئی جس کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور فرانس میں اسی طرح سڑک پر چلنے والے افراد پر گاڑیاں چڑھا کر کئی شہریوں کی جان لی جا چکی ہے۔